سٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے سٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 1800 پوائنٹس کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی نرخوں میں بڑی کمی سے گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا، نرخوں میں کمی کا روباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے۔
سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کی خطے کی صورتحال پر بات چیت
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اشارے اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومتی معاشی پالیسیوں سے ممکن ہوئی،انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار او رسرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے اور انڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا ہے، آج 100 انڈیکس 1 ہزار 816 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 754 پر آ گیا۔
دنیا کےکمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
حکام کے مطابق کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کے لئے معیاری جانچ اور (feed back) نظام تیار کیا جائے گا جبکہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
مہندراسنگھ دھونی روزانہ کتنا دودھ پیتے ہیں؟ آخر کار سابق بھارتی کپتان کھل کر بول پڑے
مزید :