سٹی 42: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی  

فورم کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، شرکاء کا  مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج ِ پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ، فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال،  قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی،کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی   کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا،فورم نے ہرقیمت پر بلاتفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

فور م نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ؛"  پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے ملک دشمن عناصر  ، سہولت کاروں  اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی"کسی کو بھی بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں  خلل ڈالنے والے مذموم سیاسی مفادات اور سماجی عناصر  کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے  فیصلہ کن طور پر ناکام بنایا جائے گا، بلوچستان میں  تمام  ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ، گٹھ جوڑ اور انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی  ہیں،ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کوکسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی،فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت"  عزمِ استحکام " کی حکمتِ عملی کے  تیز اور مؤثر نفاذ  کی ضرورت پر زور دیا،فورم نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطہ ٔ نظر کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا

  صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے

شرکاء کانفرنس نے اعادہ کیا کہ "ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گے" قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی،آرمی چیف  نے پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو بھی سراہا،آرمی چیف نے بغیر کسی رکاوٹ کے  نیشنل ایکشن پلان کے تیز  نفاذ  کی ضرورت پر زور دیا

 آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق  تمام ادارے پائیدار ہم آہنگی ، مربوط کوششوں اور تعاون کو یقینی بنائیں،"پاک فوج حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں  کی مالی اعانت کےخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی،غیر قانونی سر گرمیاں  دہشت گردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر جڑی ہوئی ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے،فورم نے  بھارت  کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی  جاری سنگین خلاف ورزیوں  پر گہری تشویش کا اظہار کیا،فورم نے لائن آف کنٹرول  پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی خدشات ظاہر کئے،فورم نے  بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ حقوق  کے لیے پاکستان کی پُر زور اور غیر متزلزل حمایت پر زور دیا،فورم نے عالمی سطح  پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مستقل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا،فورم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی، فورم نے فلسطین کے عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا، کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی، آرمی چیف نے بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت کو یقینی  بنانے پر بھی زور دیا

پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نیشنل ایکشن پلان کے خلاف ورزیوں آرمی چیف نے کے عوام فورم نے زور دیا کے لیے

پڑھیں:

کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے عوام کی سہولت کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا، نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے۔

 یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

انہوں نے مزید کہا کہ نادرا عوام کی سہولت کیلیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے اس کی زیادہ تر خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے موقف کی تائید کی، وزیرمملکت قانون
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • ’دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی کوئی خودمختاری نہیں‘ نیتن یاہو کی پاکستان اور افغانستان پر تنقید
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت