کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتے اور کپڑے کے ٹکرے پیک کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے دوران ایک فائٹر شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا مگر وہ دم توڑ گیا۔
سپر ہوئی وے پر احسن آباد کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، ابتداء میں فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں کو اگ بجھانے کے لئے بھیجا گیا لیکن آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں اور ایک باوزر طلب کیا گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
کارروائی کے دوران بلال نامی فائر فائٹر سر پر لوہے کی راڈ لگی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں احمد کا بتانا ہے کہ آگ پر پانی اور فوم کی مدد سے قابو پایا گیا۔ عمارت کا اسٹرکچر پرانا ہے اور آگ کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، عمارت کی بعض دیواریں بھی گری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کولنگ کے عمل میں کافی دیر لگ سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ایس ایل میچ کے دوران ٹیچر کی گراؤنڈ میں پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو دوران میچ گراؤنڈ میں پیپر چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میچ کے دوران جب کمیرہ خاتون پر پڑا تو وہ توجہ کا مرکز بن گئیں اور کمنٹیٹر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ٹیچر بچوں کے پیپرز چیک کر رہی ہیں اور اگر یہ زیادہ پرجوش ہوئیں تو ایک آدھا اسٹوڈنٹ کو ویسے ہی پاس ہو جائے گا‘۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ استاد اپنی ڈیوٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔
View this post on Instagram
A post shared by ????????????رِدا چوہدری (@pct_x_rida)
محسن پشتون لکھتے ہیں کہ ٹیچر کا موڈ اچھا رہے گا تو بچوں کو اچھے نمبر ملیں گے۔ عائشہ رحمان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بچو غصے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کراچی کنگز میچ جیت گئی ہے اب سارے اسٹوڈنٹس پاس ہوں گے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ چھکا لگا تو سب پاس ہوں گے اور اگر کھلاڑی آؤٹ ہو گیا تو اسٹوڈنٹ بھی فیل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی اور پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز گزشتہ روز میچ میں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ اسلام آباد 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور زلمی پی ایس ایل کراچی کنگز