تلہ گنگ؛ میال ڈیم میں میاں بیوی سمیت تین افراد ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ارشد کوٹگلہ:تلہ گنگ میال ڈیم میں میاں بیوی سمیت تین افراد ڈوب گئے ، ریسکیو ٹیموں نے میاں بیوی کی لاشیں نکال لی اور تیسری لاش کی تلاش جاری ہے۔
، آپریشن میں پنجاب پولیس اور مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں متاثرہ فیملی کا تعلق لیٹی سے بتایا جا رہا ہے۔
میال ڈیم میں میاں بیوی سمیت تین افراد ڈوب گئے ۔
ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کر کے میاں بیوی کی لاشیں نکال لی اور خاتون کی لاش کی تلاش جاری ۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
آپریشن میں پنجاب پولیس اور مقامی افراد بھی ریسکیو کی ٹیموں کے ساتھ موجود ہیں ۔
ڈیم سے ملنے والی لاشوں کی شناخت عشرت بی بی اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے ، ریسکیو
رات گئے تک آپریشن جاری رہا لیکن تیسری لاش نہیں مل سکی آج پھر تیسری ڈیڈ باڈی کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا جائے گا ۔
متاثرہ فیملی کا تعلق لیٹی سے بتایا جا رہا ہے ، ریسکیو
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مارٹن کوارٹر کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 30 سالہ اسلم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ طحہٰ کے نام سے کی گئی۔
شریف آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے قریب بھی فائرنگ سے 25 سالہ رسول بخش زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
تاہم، پولیس فائرنگ کے تمام واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔