سرگودھا: محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
| سرگودھا میں بچہ کلاں میں محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ آر ایچ سی بھابھڑا کے کلرک عبد القیوم نے مڈ وائف کی ویڈیو بھی بنا لی۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، مطالبات نہ ماننے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس سرگودھا تھانہ میلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ |
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔