مریم نواز کی پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے 13 نئے سہولت بازاروں کے زیرِ تکمیل پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، ان سہولت بازاروں کے زیرِ تکمیل پراجیکٹس کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیر والا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے، جبکہ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کے لیے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری دے گئی دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہولت بازاروں سہولت بازار مریم نواز کی منظوری کرنے کی کے لیے
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔