بونیر: شہری کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر قاتل نکلی، آشنا کی مدد سے ابرار کو قتل کروایا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
بونیر کے رہائشی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ،قاتل اور کوئی نہیں بلکہ اپنی منگیتر نکلی جس نے ساتھی کی مدد سے ابرار کو قتل کروایا۔
واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد، تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران بونیر کے جواں سالہ رہائشی شہری کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتہ کے اندر اندر بے نقاب کردیا۔
مقتول ابرار ولد بہرام کے قتل میں اپنی ہی منگیتر ملوث نکلی، جس نے ساتھی ظہیر ولد رمیز کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جس پر ملزم نے ایک ہفتہ قبل 27 مارچ کو تھانہ تاتارا کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
دوران تفتیش مقتول کے رشتہ داروں، گھر کے افراد، دیگر تعلق داروں اور منگیتر کو شامل تفتیش کیا گیا، دوران مقتول کے منگیتر کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنے منگیتر مقتول ابرار کو ساتھی ظہیر کے ذریعے قتل کرنے کا انکشاف کیا، جبکہ پولیس ٹیم نے دیگر ملزم ظہیر کو بھی گرفتار کرلیا، مقتول کی منگیتر کے مطابق ظہیر کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے، جبکہ ملزمہ مقدعی مقدمہ کی بیٹی ہونے کے ساتھ مقتول کی چچا زاد بھی ہے جوکہ اس رشتہ سے ناخوش تھی، جس کے قبضے سے اسلحہ آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 مارچ کو مدعی محبت خان ولد عبد الحمید نے تھانہ تاتارا پولیس کو اپنے بھتیجا ابرار کے قتل کی نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر قتل کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی تھی،ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* نے اندھا قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم یا ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان، ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی
خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کے دوران متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جبکہ قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے اور ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرنے کی خاطر گھر کے افراد، رشتہ داروں، دیگر تعلق داروں سمیت مقتول کی منگیتر کو شامل تفتیش کیا۔
خصوصی ٹیم نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ مقتول کی منگیتر مسماۃ (س) بی بی دختر محبت خان کو مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنے منگیتر ابرار کو اپنے ساتھی ظہیر کے ذریعے قتل کرنے کا انکشاف کیا۔
پولیس ٹیم نے دیگر ملزم ظہیر ولد رمیز کو بھی گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مزید تفتیش مقتول کی ابرار کو تفتیش کی کرنے کا کیا گیا ایس پی قتل کا کے قتل ٹیم نے
پڑھیں:
کیٹی پیری کے سابق منگیتر کا سابق کینیڈین وزیراعظم کیساتھ تعلقات پر ردعمل
ہالی ووڈ اداکار اورلینڈو بلوم نے سابق منگیتر کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مبینہ ڈیٹنگ کی خبروں پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔
ٖغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب کیٹی پیری کو اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ مختلف مواقع پر دیکھا گیا، جن میں مونٹریال میں ایک ڈنر اور کیٹی کے کنسرٹ میں ٹروڈو کی شرکت شامل ہے۔
اسی دوران ایک غیر ملکی ویب سائٹ "دی انیئن" نے ایک فرضی خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اورلینڈو بلوم اب جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
شائع ہونے والے اس مضمون میں رومانوی شام، سیپیاں، چاکلیٹ کیک اور مرکل کے لطیفوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر بھی شامل تھی جس میں دونوں موم بتیوں کی روشنی میں ڈنر کرتے دکھائے گئے۔
بلوم نے اس مذکورہ ویب سائٹ کی اس خبر پر دفاعی ردِ عمل دینے کے بجائے مزاح کا حصہ بنتے ہوئے تبصروں میں صرف تین تالیوں والے ایموجیز پوسٹ کیے۔
واضح رہے کہ بلوم اور پیری نے جولائی میں علیحدگی کی تصدیق کی تھی، جبکہ جسٹن ٹروڈو بھی گزشتہ برس اپنی اہلیہ سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔