سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، ملک قاسم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ملک قاسم دو مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ناظم رہ چکے ہیں۔ نماز جنازہ کل 4:00 بجے آبائی گاؤں حوجکی کلہ تحصیل تخت نصرتی میں ادا کی جائے گی۔
ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنما اور سابق مشیر برائے جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، ملک قاسم خان خٹک انتقال کر گئے, وہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ملک قاسم خان خٹک ایک تجربہ کار سیاست دان تھے، جنہوں نے ضلع کرک کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ماضی میں نائب ضلع ناظم کرک رہ چکے تھے۔
انہوں نے 2008 کے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی میدان میں حصہ لیا، جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ملک قاسم خان خٹک نے 10ویں خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے جیل خانہ جات کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال پر علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے،مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملک قاسم
پڑھیں:
پورٹ قاسم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا، وفاقی وزیر بحری امور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کو جدید ترین خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ، تاکہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر کے ریونیو ہدف میں سے کم از کم نصف حاصل کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بندرگاہ اب ایک اہم صنعتی اور تجارتی مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے۔وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم میں بطور مہمانِ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پورٹ قاسم کو عالمی سطح پر کنٹینر پورٹس میں کارکردگی کے لحاظ سے نویں سب سے زیادہ بہتر بندرگاہ تسلیم کیا گیا ہے، جو جاری اصلاحات اور جدیدیت کی کامیابی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم نے اپنی کارکردگی کا اسکور 35.2 پوائنٹس بڑھایا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مال برداری کے قیام کے وقت میں کمی، برتھ آپریشنز کی بہتری اور ڈیجیٹل انتظامی نظام کے نفاذ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔جنید چوہدری نے کہا کہ حکومت کا مقصد پورٹ قاسم کو علاقائی تجارتی اور صنعتی گیٹ وے میں تبدیل کرنا ہے جو انفرااسٹرکچر میں توسیع، صنعتی ترقی اور ماحول دوست سمندری اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بندرگاہ کی اسٹریٹجک لوکیشن اور صنعتی کمپلیکس کی بدولت یہ قومی آمدنی کے ہدف میں بڑا حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے آئندہ دس سالوں میں 13 ارب ڈالر کی بچت کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے ملک کا پہلا سی ٹو اسٹیل گرین میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور قائم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت بندرگاہ کی سرگرمیوں کو صنعتی پیداوار سے جوڑا جائے گا، تاکہ سمندری لاجسٹکس سے لے کر اسٹیل مینوفیکچرنگ تک ایک مسلسل ویلیو چین قائم ہو۔منصوبے کے دوسرے مرحلے میں آئرن اور کوئلے کی برتھ (آئی او سی بی) ٹرمینل کی بحالی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہاں ایک انٹیگریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس (آئی ایم آئی سی) قائم کیا جائے گا، جو جہازوں کی ری سائیکلنگ کو اسٹیل کی تیاری سے جوڑ کر مقامی پیداوار بڑھانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا۔