بیرسٹر سیف کی پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی رپورٹ ہی ان کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوئی۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ صوبے میں ڈپٹی کمشنرز نے نرخوں پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر کسی کارکن پر مکمل اعتماد ہے تو وہ علی امین گنڈاپور ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی اس وقت سنبھالی جب سب روپوش ہوچکے تھے، علی امین گنڈاپور 3 بار ڈی چوک پہنچے، جب کوئی نام نہاد نمائندہ گھر سے نہ نکلا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت کی
پڑھیں:
پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا ایوان کردار ادا کرے، شبلی فراز
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا اس پر اس ایوان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور فیڈریشن کو ان مسائل کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا اس پر اس ایوان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کے مسئلہ پر سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہیں، نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف منافقانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر صاحب نے پہلے اس کی حمایت کی بعد میں اپنے خطاب میں مخالفت کی، عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں سندھ کی عوام نے ٹکر دی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا اس پر اس ایوان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور فیڈریشن کو ان مسائل کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار چاہیے۔ شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے لئے الیکشن ہونے چاہئیں، یہ تشویشناک ہے خیبر پختونخوا کو محروم کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کو کس بات کی سزا دی جا رہی، وہ دہشتگردی میں قربانیاں دے رہا ہے۔