پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید نے پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور اس کے بعد سے مسلسل روپوش رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید منظر عام پر آ چکے ہیں، انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی سکرین پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، اس دوران مراد سعید نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا۔

بتایا گیا ہے کہ نشتر ہال کنونشن کا باقاعدہ آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا، ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن شریک ہوئے جنہوں نے اپنے رہنما کے خطاب پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، نشتر ہال میں سٹیج پر پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والا فلیکس اتار کر عمران خان کو گرفتار کرنے والی تصویر آویزاں کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو بھولے ہیں جو جیلوں میں قید ہیں، حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی جو کہ افسوسناک ہے، اگر عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تو منتخب اراکین اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کو سپورٹ کریں، کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ میرے پاکستانیوں آج ہمارے سامنے وہ نوجوان بیٹھے ہیں جنہوں نے ایک سال تک زمان پارک اور بنی گالا میں عمران خان کی حفاظت کی، یہ ہر پیشی پر فرنٹ ہر رہے جس کی وجہ سے ان پر حشر برپا کیا گیا، آج ان نوجوانوں کے سامنے ہم تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہماری تحریک عمران خان تک رسائی کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کی رہائی اور آئین اور قانون کی بحالی کیلئے ہے، عمران خان کی بہنوں نے جو دھرنے کی کال دی ہے، منتخب اراکین سے اپیل ہے کہ ان کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں۔

پی ٹی آئی رہنماء کہتے ہیں کہ 26ویں ترمیم ملٹری خونی ترمیم ہے، اس ترمیم کی وجہ سے عدلیہ ختم ہوگئی، پر امن احتجاج کا حق ریڈزون میں گولیاں مار کر لاشیں غائب کر کے چھین لیا گیا، آواز اٹھانے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اٹھایا جا رہا ہے، ہم کسی کو بادشاہ سلامت اور خود کو اس کی رعایہ تسلیم نہیں کریں گے، ہم اپنی تیاریوں میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے، جو سلسلہ آج شروع ہوا ہے وہ اب رکے گا نہیں کیوں کہ ہمارا لیڈر اور ہمارے کارکنان جیل میں ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی پی ٹی آئی

پڑھیں:

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان

بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر بند کردی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے اور اسلام آباد میں موجود اپنے اہل کاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کیا گیا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند اور واہگہ بارڈر کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں موجود اپنے سفارت کاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ان فیصلوں کے تحت اب پاکستانی شہریوں کو ویزے نہیں دیے جائیں گے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
  • امریکی رکن کانگریس جیک برگ مین نے بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا
  • پنجاب اسمبلی: گندم کی قیمت کا اعلان نہ ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج: چھوٹے کسانوں کو تحفظ دینگے، حکومت
  • ’دودھ جلیبی، عمران خان اور مراد سعید‘، ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا انٹرویو
  • مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان