Express News:
2025-09-18@15:48:56 GMT

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر کیخلاف بیان قلمبند کروا دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا برضمانت ملزم یاسر خود حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوا۔

فریقین کے وکلاء مقدمے پر حتمی بحث کیلئے پیش ہوئے، ڈپٹی پراسکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے کیس پر حتمی دلائل دیئے۔ ڈپٹی پراسیکوٹر نے آمنہ عروج سمیت ملزمان کو سزا کا حکم دینے کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر گنہگار ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ 

گواہان نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکے سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا اور ملزمان نے ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ کل ملزمان کے وکلاء مقدمے پر حتمی بحث کریں گے جبکہ عدالت حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے۔ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان کے آخری بیان صفائی قلمبند ہو چکے ہیں، مدعی سمیت مقدمہ کے تمام گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت سمیت دیگر عدالت میں

پڑھیں:

کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فائل فووٹو۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔ 

عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ 

پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 9مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے14رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • 9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قرار
  • اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،ملازمین سراپا احتجاج
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار