لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں جبکہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس چلانے کی منظوری دے دی۔

پیر کے روز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں کے لیے ایک ہزار 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔

پراجیکٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت 6 اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کے لیے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کردی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی، سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کے لیے پلان بھی طلب کرلیا، وزیراعلیٰ نے لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کے لیے 15روز کی مہلت دی ہے اور متعلقہ حکام سے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا پلان بھی طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ’سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، لاہور ہی نہیں باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے، خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کے لیے دیگر شہروں میں الیکٹرک بس چلائی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:قصور میں فارم ہاؤس پر چھاپہ: ’ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے‘ پر پولیس اہلکار گرفتار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے میں الیکٹرک بس الیکٹرک بسیں کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کی قیادت کیلئےخیرسگالی کا پیغام دیا اور باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری اورشعبہ تعلیم میں دوطرفہ تعاون پرگفتگو کی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے.پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک کے عمل کو وسعت دینا چاہتے ہیں.پاک یو اے ای دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے. تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کار ی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز، رنگا رنگ تقاریب، پرچموں کی بہار
  • مریم نواز کا پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم 
  • مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقات
  • زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
  • نوازشریف، مریم نواز سے سفیر امارات کی ملاقات، اشتراک کو وسعت دینے کے خواہاں: وزیراعلیٰ
  • نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف
  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد