گورنر سندھ نے وزیراعظم سے کراچی کیلئے 100 ارب مانگ لیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے کراچی کےلیے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی۔
کامران ٹیسوری نے شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگی ہے۔
خط کے ساتھ گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی فراہم کردہ منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔
کامران ٹیسوری نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کراچی کےلیے فوری فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے گرانٹ ناگزیر ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کےلیے کردار ادا کرے، وفاقی منصوبوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، کراچی کے شہری مسائل حل کرنا قومی ترقی کےلیے ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کراچی کے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کا فنڈز دینے سے انکار، وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا اور ان منصوبوںکیلئے مزید فنڈز جاری نہیں ہوں گے۔
اس حوالے سے وزارتِ منصوبہ بندی کے حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی مجموعی مالیت 1.1 ٹریلین روپے ہے۔ وفاقی حکومت کا رائٹ سائزنگ سے متاثرہ سرکاری ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ، سرپلس پول بھیجے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک ان نامکمل ترقیاتی منصوبوں پر 300 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔بعض منصوبے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ترقیاتی منصوبے قانونی مقدمات کے باعث طویل عرصے سے زیرِ التوا ہیں۔وزارتوں نے جن منصوبوں کی نشاندہی کی تھی انہیں مکمل کرنا ترجیح ہے۔
سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال