ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران کا خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج بھی مسلمان بیدار نہ ہوئے تو عالم کفر ایک ایک کر کے تمام مسلمان ممالک کو کھا جائے گا، ایسے حالات میں عالم اسلام خصوصا مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے اور ظلم و بربریت کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

لاہور میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی موسلادھار بارش

لاہور:

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران رات گئے لاہور میں موسلادھار بارش سے شہر کی شاہراہیں جل تھل ایک ہو گئیں، گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چوک ناخدا میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، دیگر علاقوں میں لکشمی چوک 57، ایئرپورٹ 43، پانی والا تالاب 43، جیل روڈ 42 اور مغلپورہ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل طور پر متحرک ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی جی واسا کی جانب سے تمام فیلڈ ٹیموں اور مشینری کو ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز اسٹینڈ بائی پر رکھے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ڈسپوزل پمپس کو مکمل آپریشنل رکھنے اور ان کی سکرینیں مسلسل صاف کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پانڈنگ اور چوکنگ کی فوری نگرانی کریں اور نکاسی کو یقینی بنائیں۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ایمرجنسی ٹیمیں سورنگ پوائنٹس پر موجود رہیں اور فوری ردعمل دیں۔

کمشنر نے واضح کیا کہ نشیبی علاقوں، مین روڈز اور ملحقہ ایریاز میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لیے متحرک رہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کو اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر نگرانی اور فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں سیلاب؛ جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی، 500 سے زائد گھر تباہ
  • تحریک کا عروج یا جلسے کی رسم؟ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا
  • وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار
  • فلسطین کی صورتحال پر مسلم ممالک اپنی خاموشی سے اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، حافظ نعیم
  • کے پی میں دو روز کے دوران بارشوں اور فلش فلڈ سے 13افراد جاں بحق
  • وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی مون سون کوآرڈی نیشن کانفرنس کا آغاز
  • فلسطین میں 130 نہتے ،بھوکے مسلمان بنے یہودی فوج کا شکار
  • لاہور میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی موسلادھار بارش
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت