Express News:
2025-09-17@21:59:23 GMT

برباد کراچی پر سیاسی الزامات

اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT

جولائی و اگست میں کراچی کی تباہ کن بارشوں کے بعد جو کسر رہ گئی تھی وہ ستمبر کے پہلے عشرے ہونے والی بارشوں نے پوری کردی اورکراچی کی برساتی و سیلابی تباہ حالی پر سیاسی پارٹیوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشیوں سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر اور اپنے ٹیکسوں سے ملک چلانے والا کراچی واقعی لاوارث ہے جس پر اقتدار میں رہنے والی اور اقتدار سے محروم سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر شدید الزام تراشیوں سے اپنی سیاست چمکا رہی ہیں اور عملی طور پر وفاق و سندھ کی حکومتیں کچھ کر رہی ہیں نہ کراچی کے بلدیاتی اقتدار میں شامل پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کچھ کرنا چاہتی ہیں اور ان کی شہر سے ہمدردی صرف سیاسی الزامات تراشی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور اتنا جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ شہری کچھ سمجھ نہیں پا رہے کہ ہو کچھ نہیں رہا اور برباد و لاوارث کراچی پر صرف اور صرف سیاست ہو رہی ہے۔

 کراچی میں سندھ حکومت کی طرف سے تعمیر کرائی گئی شاہراہ بھٹو اور نیو حب کینال بہہ جانے پر کراچی سے اسمبلیوں میں نمایندگی کرنے والی ایم کیو ایم نے سندھ حکومت پر کرپشن کا الزام لگایا ہے۔ وفاق میں پیپلز پارٹی کی وجہ سے برسر اقتدار مسلم لیگ (ن) جس کے پاس سندھ میں اسمبلی کی کوئی نشست نہیں ہے صرف چند یوسی چیئرمین اور کونسلر ضرور ہیں، نے وزیر اعلیٰ سندھ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانکیں کہ سندھ حکومت نے پی پی کے بانی کے نام کا بھی مذاق بنوا دیا ہے۔ مسلم لیگ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی تعمیر کردہ شاہراہ بھٹو کا بہہ جانا کرپشن کی اعلیٰ مثال ہے۔

کراچی و سندھ کی تباہی و بربادی پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ جن کی پارٹی کے پاس کراچی کے چند ٹاؤنزکا اقتدار ہے، نے کہا ہے کہ بارشوں سے اربن فلڈنگ میں سندھ حکومت مکمل ناکام رہی ہے اور بارشوں کے بعد وزیر اعلیٰ، صوبائی وزرا، میئر کراچی غائب اور انھوں نے کراچی کے عوام کو اس مشکل میں لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

جماعت اسلامی جس کی اسمبلیوں میں کوئی نمایندگی نہیں اور اس کے پاس کراچی کے 9 ٹاؤنز کی سربراہی ہے کہ کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قابض ٹاؤن چیئرمین کے ہاتھوں اورنگی ٹاؤن کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انفرا اسٹرکچر تباہ حال جب کہ عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں پورے شہر کی سڑکیں چلنے کے قابل نہیں۔ جے یو آئی ضلع وسطی کے امیر مولانا عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی سے نالاں ہیں سندھ میں امن و امان تباہ اور کچے پکے ڈاکوؤں کا راج قائم ہو چکا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کراچی پر بھی توجہ دیں اور شاہراہ بھٹو اور نیو حب کینال کی تعمیر میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کرائیں کیونکہ سندھ حکومت کی کرپشن کے باعث بارہ ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نیو حب کینال 12 ہفتے بھی قائم نہ رہ سکی ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کراچی کا نکاسی آب کا نظام تباہ، جگہ جگہ گٹر ابل پڑے، شہر کے ہر علاقے میں گندا پانی جمع، واٹر کارپوریشن صورتحال پر قابو پانے میں مکمل ناکام، کھلے گٹر موت کا کنواں بن گئے اور شہریوں کا گھروں سے نکلنا اور واپس آنا مشکل ترین کام بن گیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہراہ بھٹو کا ایک حصہ بہہ جانے کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ ملیر سیکشن کا کچھ حصہ ہے جو بارش کے پانی میں نیچے چلا گیا ہے کام جاری ہے ابھی ٹریفک کے لیے کھلا ہی نہیں ہے۔ سندھ حکومت نے اپنے جو لاتعداد ترجمان رکھے ہوئے ہیں اور ان کا کام صرف تردیدیں کرنا اور مخالف پارٹیوں پر الزامات لگانا ہے وہ حقائق کے برخلاف بیان دینے میں مصروف ہیں کہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال ہو چکیں۔ میئر کراچی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے دعوے کر رہے ہیں کہ بروقت نکاسی آب سے بیشتر سڑکیں کلیئر ہیں مگر ایسا ہے نہیں۔

میئر کراچی کو کراچی کی برساتی تباہی سے زیادہ سیاسی بیانات دینے کا شوق ہے وہ اپنی کارکردگی پر توجہ دینے کے بجائے تنقید کرنے والے کو احمق قرار دیتے ہیں کبھی انھیں برساتی مینڈک بنا دیتے ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کو یہ ضرور یاد دلاتے رہتے ہیں کہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت پی پی کی حمایت سے بنی تھی اور قائم ہے مطلب کہ (ن) لیگ سندھ و کراچی کے معاملات پر سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کی کارکردگی پر تنقید نہ کیا کرے۔

سندھ اور کراچی کی صورت حال پر ہر چھوٹی بڑی جماعت پی پی اور سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتی آ رہی ہے۔ ہونا یہ چاہیے تھا کہ وزیر اعلیٰ تمام سیاسی پارٹیوں اور میئر کراچی بلدیہ کونسل میں موجود تمام پارٹیوں کے ساتھ کراچی کی تباہ حالی پر اجلاس بلا کر مشاورت کرتے جو دونوں نے نہیں کی جس کی وجہ سے سب ایک دوسرے کو موجودہ صورت حال کا ذمے دار، کرپٹ قرار دے کر کڑی سے کڑی تنقید کر رہے ہیں اور سیاست چمکانے کے لیے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں جس سے کراچی مزید برباد ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت کی پیپلز پارٹی شاہراہ بھٹو میئر کراچی وزیر اعلی ایک دوسرے پر الزام کراچی کے کراچی کی ہیں اور رہی ہے

پڑھیں:

سیلابی ریلا سندھ کی گیس فیلڈ میں داخل، کئی کنویں تباہ کردیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیلابی پانی کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

لاڑکانہ میں زمیندارہ بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا اور اب تیزی سے زرعی زمینوں اور آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

گھوٹکی میں بھی سیلابی پانی سے قادرپور گیس فیلڈ متاثر ہوئی جہاں 10 کنوؤں کی سپلائی بند ہو چکی ہے۔

حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ پر گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ امکان ہے کہ یہ ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج تک پہنچ جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج محفوظ ہے، تاہم کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریباً 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

دوسری طرف ضلع گھوٹکی کے علاقے جان محمد علی میں بھی سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ انخلا کا عمل نہ ہونے کے باعث متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • حکمران سیلاب کی تباہ کاریوں سے سبق سیکھیں!
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • دریائے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بند ٹوٹ گئے، دیہات زیرِ آب
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے
  • سیلابی ریلا سندھ کی گیس فیلڈ میں داخل، کئی کنویں تباہ کردیے
  • ورلڈ کپ 2019 سے قبل خودکشی کے خیالات آئے، شامی کا انکشاف
  •  سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا، میئر کراچی