کراچی: شادی کے روز دلہا پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں شادی کے روز دلہا پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں دلہے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی۔ شادی کے روز شام 6 بجے وہ دلہا بننے کی تیاری کے لیے موٹر سائیکل پر سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا۔ مدعی کے مطابق جہانزیب شام 5 بجے اپنا موبائل فون بھی گھر پر چھوڑ گیا تھا۔
درخواست گزار نے بتایا کہ شام ساڑھے 7 بجے سیلون سے ان کے دوسرے بیٹے کو فون کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ جہانزیب وہاں نہیں پہنچا۔
دلہے کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیا گیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق جہانزیب ایک نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاپتا دلہا کی تلاش شروع کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیس تلاش شروع دلہا لاپتا شادی کراچی مقدمہ درج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس تلاش شروع کراچی وی نیوز
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی، گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے فی کلو ایل پی جی 5 روپے 88 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 201روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید :