امریکی ٹیرف : پاکستانی اور عالمی سٹاک مارکیٹیں پھر کریش: پیچھے ہٹوں گانہ امریکی گھبرائیں ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد؍ واشنگٹن/ کراچی (نوائے وقت رپورٹ + کامرس رپورٹر) امریکہ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور برآمد کنندگان سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز شریک تھے۔ اجلاس میں نئے امریکی ٹیرف کے خاص طور پر پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات پر ممکنہ منفی اثرات کے سدباب کا جائزہ لیا گیا۔ ٹرمپ ٹیرف اور عالمی تجارتی جنگ کے خدشات پر عالمی سٹاک منڈیوں میں بھونچال آ گیا۔ عالمی سٹاک مارکیٹس نئے ہفتے کے آغاز پر پھر کریش کر گئیں۔ جاپان کا نکئی انڈیکس 9 فیصد نیچے آگیا۔ ٹوکیو 8 فیصد مندی اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 8 فیصد گراوٹ ہوئی۔ جنوبی کوریا میں شدید مندی کے خدشات پر ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی جبکہ آسٹریلین سٹاک مارکیٹ میں 160 ارب ڈالرز کا خسارہ ہوا جہاں ٹریڈنگ شروع ہونے کے 15 منٹ میں بنچ مارک ایس اینڈ پی 6 فیصد نیچے آ گیا۔ امریکی ٹیرف میں اضافے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے عرب ملکوں پر اثرات پڑ رہے ہیں اور سعودی سٹاک مارکیٹ میں 500 ارب ریال کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ خلیجی سٹاک مارکیٹوں میں مئی 2020ء کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز عالمی منڈی میں تیل کے نرخ مزید 4 فیصد کم ہو گئے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ تین روز میں خام تیل کی قیمت میں 13.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ امریکی ٹیرف مارکیٹ میں سے بات
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔
Post Views: 1