معدنی شعبے میں سرمایہ کاری: 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا مشن، 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز ہوگا۔
پاکستان منرلگ انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں کیا جائے گا، فورم کے دوران تمام معزز مہمانان پاکستان بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر مفاہمتی یادداشتوں پر دسخط کئے جائیں گے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
فورم میں سعودی عرب، فن لینڈ، امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود کی آمد جاری ہے۔
سعودی گولڈ ریفائنری کے ڈپٹی چیئرمین فیصل سلیمان اسلام آباد پہنچ گئے، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ عبدالسلام عبداللہ کی بھی وفد کے ہمراہ پہنچے۔
میٹا نے نیا انقلابی اے آئی ماڈل لاما 4 ریلیز کر دیا ہ
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جبکہ فن لینڈ کی کمپنی ’’ میٹسو‘‘ کے وائس پریزیڈنٹ بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انویسٹمنٹ فورم فورم میں
پڑھیں:
پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی، ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکاء نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔