سولر سسٹم پر منتقل کنکشنز کیلئے بائی ڈائریکشنل میٹرز لگانے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
شاہد سپرا:لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل کنکشنز کیلئے بائی ڈائریکشنل میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کیلئے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز لگانالازمی قرار دیا گیا،اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کیلئے لیسکو صارفین کو این او سی جاری کرے گی،نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم کنکشنز کی بلنگ کنٹرول روم سے ہو گی۔
کنٹرول روم سے بلنگ ہونے سے بجلی چوری ،اووربلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی،کمپنی نے رواں ہفتے سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز لگانے کے احکامات جاری کئے،اس سے قبل صارفین کو تھری فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز لگا کر دیئے جا رہے تھے، بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو بائی ڈائریکشنل میٹرز خریدنے کی اجازت تھی۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اے ایم آئی سمارٹ میٹرز
پڑھیں:
پنجاب میں 500 کے وی اے سے زائد استعمال کرنے پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
لاہور:پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025ء صوبائی اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی منظور کرلیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی لاگو ہو گی۔
بل کے متن کے مطابق بجلی ڈیوٹی فی یونٹ 4 پیسے ہو گی۔ 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین کو بجلی ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہو گا جب کہ 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی سے منظور بل کے مطابق تمام گھریلو صارفین بجلی ڈیوٹی سے مکمل مستثنا ہوں گے۔ نیشل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے حاصل ہو گی۔ نجی بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین سے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے بجلی ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ مجوزہ قانون کا اطلاق کمرشل اور صنعتی شعبے پر ہو گا۔
بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی جائیں گی اور اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔