امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا۔
یہ اعلان پاکستان میں امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے کیا اور کہا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور اُن لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔
امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ ان 15 برسوں کے دوران گلوبل UGRAD پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدل دینے والے تجربات فراہم کیے جن میں تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور قائدانہ صلاحیتوں کی نشو نما شامل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
پاک امریکا وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کردیا۔
یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابلِ تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کیلئے کردار ادا کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تجارتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، معدنیات اور مائننگ سیکٹر میں تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے۔