بانی سارے کارڈ الٹے کھیل کر مشکل میں پھنس گئے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سارے کارڈ الٹے کھیل کر اب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، سب کو آزادی اور مال سب مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ملا تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی اکیلے رہ گئے ہیں سارے کارڈ الٹے کھیل کر اب مشکل میں ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رک گئی ہے، پارٹی کے حامیوں کو پتہ چل گیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ؛ فیری میڈوز ٹریک بند، سیاح پھنس گئے
ویب ڈیسک : دیامر کے علاقے چلاس میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا، جس کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔
پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہےتاہم چلاس روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقام پر بند ہے، سیاح چلاس روڈ کو کھلوانے کیلئے جلد اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جو نوجوان ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے جب کہ خواتین، بوڑھے اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری