پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔اہلخانہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے جنازے و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی کا کہنا ہے کہ تاج حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، تاج حیدرپیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے، ان کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے تاج حیدر

پڑھیں:

پی پی وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، اسٹیفن کھوکھر

لیاری تیسر ٹاؤن یونین کونسل 10 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسٹیفن کھوکھر نے کہا ہے کہ پی پی کی قیادت کے وژن کی روشنی میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوسی 10 لیاری تیسر ٹاؤن کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ وائس چیئرمین کے امیدوار اسٹیفن کھوکھر کے حق میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن منارٹیز ونگ کے صدر مشتاق مٹو کے ہمراہ اسٹیفن کھوکھر کے انتخابی کیمپ میں ایک پرجوش کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔

آزاد امیدوار بشیر نے اسٹیفن کھوکھر کے حق میں دستبرداری کا اعلان بھی کردیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ محلہ کمیٹی کے صدر نے بھی باضابطہ طور پر اسٹیفن کھوکھر کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔

شرکاء نے اسٹیفن کھوکھر کو ایک باصلاحیت اور عوام دوست امیدوار قرار دیتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کامیابی علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہوگی۔

اسٹیفن کھوکھر نے تمام حمایتیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیارعلی انتقال کرگئے
  • اہم عہدے لے کر بھی حصہ دار نہیں ہم
  • لوک گلوکار استاد عارب فقیر انتقال کرگئے
  • سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
  • پی پی وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، اسٹیفن کھوکھر
  • شان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
  • مشہور بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران انتقال کرگئے
  • ایشیا کپ کے دوران سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے
  • افغانستان کیخلاف ایک اوور میں 5 چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے
  • فارم 47 بنانے والے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا نوٹس لیں، آفاق احمد