کراچی: پریشر ہارن، رنگین شیشے، فلیش لائٹس، ہوٹر کی فروخت پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی میں غیر قانونی نمبر پلیٹس، پریشر ہارن، رنگین شیشے، فلیش لائٹس اور ہوٹر کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔
کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر دو ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 اپریل سے 7 جون 2025 تک ہوگا۔
کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافے کو روکنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ محفوظ سفر اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو حفاظتی اقدامات سختی سے نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان چیزوں کا استعمال ٹریفک کی خلاف ورزی اور عوامی تحفظ کےلیے خطرہ ہے۔ گاڑیوں کی غیر قانونی اشیاء کی فروخت، تقسیم اور تنصیب پر مکمل پابندی عائد ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کے ڈوپ ٹیسٹ متعارف کروائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔