قومی ائیر لائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق2024 میں قومی ائیرلائن نے 9.3ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپےخالص منافع کمایا۔ترجمان نے بتایا کہ  قومی ائیرلائن کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو کہ کسی بھی بہترین ائیرلائن کے ہم پلہ ہے۔قومی ائیرلائن نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا۔قومی ائیرلائن کی قابل ذکر کارکردگی پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ائیرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ائیرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ قومی ائیرلائن نے مالی سال 2024 میں 9.

3 ارب روپے آپریٹنگ منافع کمایا اور 21 سال بعد قومی ائیرلائن کو 26.2 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، قومی ائیرلائن کی تنظیم نو،لاگت اور افرادی قوت میں معقولیت لائی گئی۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ائیرلائن اب نجکاری کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ہر جانب سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم وضبط کے تحت جامع اصلاحات نافذ کی گئیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قومی ائیرلائن نے

پڑھیں:

سویابین آئل کی قومی درآمدات میں مئی 676.31 فیصد اضافہ ،پی بی ایس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) سویابین ا?ئل کی قومی درا?مدات میں مئی 2025 کے دوران 676.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 11.8 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024 میں سویابین ا?ئل کی درا?مدات کا حجم 1.52 ار ب روپے رہا تھا۔اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ مئی 2025 کے دوران سویابین ا?ئل کی ملکی درا?مدات میں 10.28 ارب روپے یعنی 676فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سویابین آئل کی قومی درآمدات میں مئی 676.31 فیصد اضافہ ،پی بی ایس
  • ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب, 3 سابق اعلی افسر گرفتار
  • اجرک والی نئی نمبر پلیٹ آن لائن کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
  • خیبرپختونخوا حکومت بتائے وفاق سے ملے اربوں روپے کے فنڈ کہاں خرچ کیے؟ اختیار ولی
  • قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی، سرمایہ کار پریشان ہوگئے
  • حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
  • قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی 
  • قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں مزید کمی
  • حیدرآباد :کنٹریکٹ ایسوسی ایشن کا تحریک چلانے کا اعلان
  • قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کردی گئی