ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،کشمیر میں برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش متوقع ہے۔تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن، خضدار اور گردو نواح میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پی آئی اے 21 سال کے بعد نفع بخش ادارہ بن گئی، وزیر دفاع
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کا امکان ہے کے بیشتر
پڑھیں:
پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور:پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے جب کہ بارش کے امکان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ شدید گرمی سے شہری بے حال ہونے لگے۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔
شدید گرم موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ایئر کولر اور ایئر کنڈیشنز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
علاوہ ازیں موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو تین دن تک پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا۔