امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی۔ یہ وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر ہے۔

وزیر اعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں بے پناہ استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی اشتراک کا خواہاں ہے۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

امریکی وفد کے سربراہ ایرک میئر نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے مشترکہ مفادات کے امور پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: معدنیات کے شعبے

پڑھیں:

"یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے " قطر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر کی جانب سے پاکستان کا تعارف

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں ہونے والے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر نے پاکستان کا تعارف اس الفاظ میں کروایا کہ یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس اجلاس کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔

قوانین میں کہیں بھی ہاتھ ملانے کی شرط درج نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ

جب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تقریر کے آغاز پر الجزیرہ کے اینکر نے پاکستان کا تعارف اس طرح کروایا کہ
“یہ عرب اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔” pic.twitter.com/ufUkRURVtZ

— mohammad jazib (@mjclick2check) September 15, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ وزیراعظم کا ولی عہد سے اظہارِ تشکر
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  •  روانڈا اورکانگو معدنیات کے شعبے میں امریکی ثالثی پر متفق 
  • "یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے " قطر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر کی جانب سے پاکستان کا تعارف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدلعزیز سے ملاقات