وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا ہے، 21 سال بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے 20 برس بعد منافع حاصل کرنے میں کامیاب، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنا دی

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پی آئی اے کاخسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا جبکہ پی آئی اے کے یورپین روٹ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بند ہوگئیں اور لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔

عمران خان نے PIA کو تباہ کرنے میں کوئ کسر نہ چھوڑی، خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا ۔ یورپین روٹ بند ھو گئے۔ برطانیہ بند ھو گیا۔ لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔ شہباز شریف نے قیادت سنبھالی یورپین روٹ بحال ھوۓ برطانیہ انشا ء اللہ بحالی زیادہ دور نہیں ۔ 21سال بعد PIA اربوں کا…

— Khawaja M.

Asif (@KhawajaMAsif) April 9, 2025

خواجہ آصف نے کہا کہ پھر وزیراعظم شہباز شریف نے قیادت سنبھالی، یورپین روٹ بحال ہوئے اور برطانیہ کے لیے بھی پی آئی اے پروازوں کی بحالی زیادہ دور نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نقصان میں چلنے والی قومی ایئرلائن منافع کمانے لگی، خواجہ آصف نے تفصیلات شیئر کردیں

انہوں نے کہا کہ 21 سال بعد پی آئی اے اربوں روپے کا منافع بخش ادارہ بن گیا ہے اور یہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نیت اور محنت اللہ قبول کر رہا ہے، پی آئی اے کے چیئرمین ائیر وائس مارشل عامر حیات، ان کی ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں، ان کو مبارک ہو، اللہ نے ان کی محنت کا اجر عطا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پی آئی اے خواجہ آصف منافع وزیر دفاع وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پی ا ئی اے خواجہ ا صف منافع وزیر دفاع وزیراعظم شہباز شریف خواجہ ا صف نے شہباز شریف یورپین روٹ پی ا ئی اے نے کہا بن گیا

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف  نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا 
  • خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات