لاہور ہائی کورٹ---فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے خشک سالی سے بچاؤ کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دے دی۔

 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے گھروں میں پانی ضائع کرنے والوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں اور سوسائٹی انتظامیہ کو بھی جرمانے کرے جبکہ گھروں میں پائپ لگا کر صاف پانی ضائع کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کنٹرول کرنے میں حکومتی محکمے کو ناکام قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کنٹرول کرنے میں حکومتی محکموں کو ناکام قرار دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایمرجنسی کا نفاذ پی ڈی ایم اے کو پانی کے تحفظ کے لیے اقدامات میں مزید مضبوط کرے گا، پانی کے تحفظ  کے لیے مختلف محکموں کے فوکل پرسنز کی کمیٹی بنائی جائے اور فوکل پرسنز پانی کے تحفظ کے بارے میں اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

فیصلے میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ماحولیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر دریاؤں میں پانی کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو خشک سالی سے بچاؤ  کے لیے بنیادی کردار ادا کرنا ہو گا، پی ڈی ایم اے پانی کی کمی سے نمٹنے  کے لیے دیگر محکموں سے مل کر پیشگی اقدامات کرے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ واٹر ایمرجنسی کا معاملہ کابینہ میں پیش کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ پانی کی کمی سے نمٹنے  کے لیے کورونا کی طرز پر ایمرجنسی نافذ کی جائے اور واٹر ایمرجنسی کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے۔

درخواستوں پر آئندہ سماعت 11 اپریل کو ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لاہور ہائی کورٹ پی ڈی ایم اے پانی کی کمی عدالت نے کی جائے کے لیے

پڑھیں:

لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں جدید ڈوکنگ ڈرونز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پراپرٹی ٹیکسوں کے نفاذ اور بلدیاتی انتخابات سےمتعلق تحریری حکمنامہ جاری
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • ڈنگی کی وبا، بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کی غفلت
  • لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ