بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں ادا کرنا پڑے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون کی ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔
کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی عوام کی کشمیر کے سلسلے میں قربانیوں کو نہ ماننا غداری کے برابر ہے۔ ایل او سی پر خاکی خون میں نہا کر قربانیاں دے رہی ہے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کو دور کیا جا رہا ہے۔ جس اکاؤنٹ سے پاکستان کے خلاف زہر اگلا جائے اس کے فالوورز بڑھ جاتے ہیں۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ برطانیہ میں ایک پوسٹ سے مسئلہ ہوا تو اس پر عدالتیں لگیں اور ذمہ داروں کو سزا ہوئی۔ پاکستان کے عوام اور افواج مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے چٹان کی طرح رہیں گی۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی دفعہ کشمیر لبریشن سیل میں سیاسی بیروزگاروں کو بھرتی نہیں کیا گیا۔ بیس کیمپ کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے جدوجہد ہے۔ ہم اپنی نظریاتی اساس سے ہٹ جائیں گے تو اس کی ناقابلِ بیان قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ جہاں ہم بیٹھے ہیں یہ پاکستان کا دارالحکومت ہے۔ جن کے بیرونی دنیا میں وکیل نہیں ہیں ان کی حالت آپ کے سامنے ہے۔ جو کام پاکستانی حکومت کے کرنے کے ہیں وہ کررہی ہے جو کام ہمارے کرنے کا ہے ہمیں وہ کرنا چاہیے۔ عالمی قوانین ہمیں جہاد کے ذریعے اپنا علاقہ آزاد کرانے کا حق دیتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کشمیر کی حمایت میں کوئی کمی نہیں ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کے کشمیر کے پڑے گی
پڑھیں:
بھارتی فوج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے آزاد جموں و کشمیر کے سینکڑوں افراد معذور
لائن آف کنٹرول پر واقع وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں اور پھینکے گئے مائنز سے اٹھمقام سے ملحقہ علاقے راوٹہ کے کئی شہری ٹانگوں سے معذور ہوگئے۔
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ آئے روز شہری ان بارودی سرنگوں کے شکار ہو رہے ہیں۔ بھارتی فوج کے ایسے اقدامات کے خلاف شہری شدید غم و غصّے میں ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں