پشاور میں میٹرک کے امتحانات میں سرِعام طالبعلم کی نقل کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پشاور میں میٹرک کے امتحانات میں طالبعلم کے نقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف و خطر نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ صحافی محمد فہیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم کرے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج براہ راست کنٹرول روم میں دکھائی جا رہی ہے جس میں میٹرک امتحان میں شریک بچہ نقل کررہا ہے اور کنٹرول روم میں بیٹھے تمام افراد بشمول کمشنر پشاور ( قائم مقام بورڈ چیئرمین) بھی صرف خانہ پوری کرتے ہوئے اسکرین کو دیکھ رہے ہیں۔
عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم کرے
سی سی ٹی وی فوٹیج براہ راست کنٹرول روم میں دکھائی جا رہی ہے جس میں میٹرک امتحان میں شریک بچہ نقل کررہا ہے اور کنٹرول روم میں بیٹھے تمام افراد بشمول کمشنر پشاور ( قائم مقام بورڈ چیئرمین) بھی صرف خانہ پوری کرتے ہوئے سکرین کو دیکھ رہے ہیں pic.
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) April 8, 2025
نادیہ لکھتی ہیں کہ کمشنر پشاور خود نقل کر کے اس مقام تک آئے ہوں گے۔
اسلئے کہ کمشنر خود یہی کر کے آیا ہوا ہوگا ????
— Nadia (@Naadikar) April 8, 2025
ملائکہ خان نے لکھا کہ جب خود ہی نقل مہیا کرتے ہوں تو ایکشن کیوں لیں گے۔
جب خود ہی نقل مہیا کرتے ہوں تو ایکشن کیوں لیں گے
— Malaika khan PTl???????? (@malaikakhan73) April 8, 2025
جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ ریاض محسود نے امتحانی ہال میں نقل کرنے والے طالبعلم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور امتحانی عملے کو بھی آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ صارف نے کمشنر پشاور ڈویژن کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیا لکھا ہے پہلے پڑھ تو لیں۔
یہ کیا لکھا ہے پہلے پڑھ تو لے۔ pic.twitter.com/apqsEcWj9X
— Saif Khan (@SaifKhan349) April 8, 2025
احسن اقبال نامی صارف نے لکھا کہ یہ لائیو فیڈ نہیں ہےبلکہ وی ایل سی پلیئر پر ایک ویڈیو چلائی جا رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلے سے رکارڈ شدہ ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یقینًا اسی بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ واقعی نقل ہو رہی تھی۔ خبر دینے سے پہلے کسی ٹیکنالوجی کے ماہر سے پہلے مشورہ کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ لائیو فیڈ نہیں ہے۔ VLC پلیئر پر ایک MP4 فائل پلے ہو رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلے سے رکارڈ شدہ ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یقینًا اسی بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ واقعی نقل ہو رہی تھی۔ خبر دینے سے پہلے کسی ٹیکنالوجی کے ماہر سے پہلے مشورہ کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
— Ahsan Iqbal (@ahsan_iqbal93) April 8, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کنٹرول روم میں کمشنر پشاور کرتے ہوئے میں میٹرک جا رہا ہے سے پہلے نہیں ہے لکھا کہ بات کا رہی ہے
پڑھیں:
غیرت کے نام پر خاتو ن ومرد کا بہیمانہ قتل، ویڈیو وائر ل
ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت
ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں
مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، واقعہ بلوچستان کی حدود میں ہوا، وزیر اعلی بلوچستان نے نوٹس لیا، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ عید الاضحی کے دنوں میں پیش آیا، کسی خاندان نے اس کی رپورٹ درج نہیں کرائی، حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے ،شاہد رند نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے نام معلوم ہوگئے ہے لیکن ابھی ظاہر نہیں کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں، تمام لوگوں کا ڈیٹا نادرا کو دے دیا گیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ابھی لاشیں برآمد نہیں ہوئیں۔