Nawaiwaqt:
2025-04-25@02:35:54 GMT

منی لانڈرنگ کیس : پرویز الٰہی کو پیش ہونے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

منی لانڈرنگ کیس : پرویز الٰہی کو پیش ہونے کا حکم

لاہور: اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی و دیگر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔خصوصی عدالت میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس کی سماعت ہوئی جو 15 مئی 2025 تک ملتوی کر دی گئی۔ دوران سماعت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بہو زہرا الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے جبکہ مونس الٰہی کو اشتہاری اور انٹرپول سے رابطے کا حکم دے رکھا ہے۔دسمبر 2024 میں لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلیے 7 جنوری 2025 کی تاریخ مقرر کی تھی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ انہوں نے عدالت میں حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

7 جنوری 2025 کو جب فرد جرم عائد کی گئی تو انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا تھا .

جس پر عدالت نے نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا تھا۔عدالت نے نیب کے وکیل کو ہدایت کی تھی کہ وہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر اعلیٰ اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف بیان ریکارڈ کروانے کیلیے اپنے گواہوں کو پیش کریں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سابق وزیر اعلی پرویز ال ہی عدالت نے کا حکم کی تھی

پڑھیں:

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔

مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔

کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔

عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔

عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
  • بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔..? سابق صدرِ عارف علوی بھی بول پڑے۔
  • سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم 
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
  • بنگلہ دیش کی عدالت نے اظہر الاسلام کی سزائے موت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکردی
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
  •           جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت