یو اے ای کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو 5 سال کیلئے ویزہ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
امارات کے سفیر نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلیے ویزہ دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔ یو اے ای سفیر حماد عبید الزہبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کا ویزہ دے گا، ویزہ سینٹر میں بہت عزت دیں گے اور بھرپور تعاون بھی کریں گے۔ قبل ازیں گورنر سندھ کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پہنچے تو اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے قونصلیٹ میں قائم ویزہ سینٹر کا دورہ کیا اور یو اے ای کے سفیر نے سینٹر سے متعلق آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے ویزہ لینے والوں سے گفتگو کی، جس کے دوران انہوں نے یو اے ای کی جانب سے قونصلیٹ میں دی جانے والی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا استقبال ریڈ کارپیٹ پر کیا گیا، جو ان کی محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایس آئی ایف سی منصوبہ میں بھرپور دلچسپی لے رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات گورنر سندھ یو اے ای کہا کہ
پڑھیں:
کراچی، گورنر سندھ کا رام سوامی واقعے کا نوٹس، شہریوں پر فائرنگ کی مذمت
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہریوں پر گارڈ کی فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پولیس نے فوراً کارروائی کیوں نہیں کی؟
گورنر سندھ نے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔