ایک لاکھ پاکستانیوں کو یو اے ای کا 5 سالہ ویزہ دیں گے، اماراتی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلیے ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔
یو اے ای سفیر حماد عبید الزہبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کا ویزہ دے گا، ویزہ سینٹر میں بہت عزت دیں گے اور بھرپور تعاون بھی کریں گے ۔
قبل ازیں گورنر سندھ متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پہنچے تو اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے قونصلیٹ میں قائم ویزہ سینٹر کا دورہ کیا اور یو اے ای کے سفیر نے سینٹر سے متعلق آگاہ کیا۔
گورنر سندھ نے ویزہ لینے والوں سے گفتگو کی جس کے دوران انہوں نے یو اے ای کی جانب سے قونصلیٹ میں دی جانے والی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا استقبال ریڈ کارپیٹ پر کیا گیا جو ان کی محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایس آئی ایف سی منصوبہ میں بھرپور دلچسپی لے رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات یو اے ای کہا کہ
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔