سی ڈی اے نے ایمرجنسی و ہنگامی رسپانس کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسلام آباد فائر سروس میں نیا فائر ٹینڈر وہیکل کا اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سی ڈی اے نے ایمرجنسی و ہنگامی رسپانس کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسلام آباد فائر سروس میں نیا فائر ٹینڈر وہیکل کا اضافہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں ایمرجنسی و ہنگامی رسپانس کی صلاحیت و انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت میں اسلام آباد فائر سروس کو ایک جدید ترین فائر ٹینڈر وہیکل سونپ دی.
فائر ٹینڈر وہیکل کی تقریب سونپے جانے کی تقریب کا انعقاد سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں بدھ کے روز منعقد ہوا جسمیں ممبر ایڈمن، ممبر پلاننگ، بلڈنگ کنٹرول سیکشن اور ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں کے علاوہ سی ڈی اے کے دیگر اعلی افسران نے بھی شرکت کی.تفصیلات کے مطابق فائر ٹینڈر وہیکل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائیز ٹرسٹ (PTET) کی جانب سے سی ڈی اے کو فراہم کی گئی ہے جبکہ اس عمل کو سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ونگ کے ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کی خصوصی کاوشوں سے عملی جامہ پہنایا گیا. یہ اقدام وفاقی دارالحکومت میں آگ اور ریسکیو ایمرجنسیز کے رسپانس کی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی موجودہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اٹھایا گیا ہینیا حاصل کردہ فائر ٹینڈر وہیکل 12 پہیوں پر مشتمل ہے جسمیں 4×4 ڈرائیو سسٹم اور جدید گنجائش کی آپریشنل صلاحیتوں سے لیس ہے. اسے سی ڈی اے کے بلڈنگ اینڈ ہاسنگ ونگ کی معاونت سے ایک پرائیویٹ بلڈنگ مینجمنٹ سے حاصل کیا گیا ہے
تقریب کے دوران فائر ٹینڈر وہیکل کو باضابطہ طور پر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیا گیاچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بی سی ایس اور ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے ہنگامی رسپانس کی گاڑیوں کے بیڑے میں یہ اضافہ اسلام آباد میں آگ کے واقعات پر فوری اور مثر ردعمل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ہنگامی خدمات کو جدید بنانے اور عوامی حفاظت کو بڑھانے کیلئے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے.نیا فائر ٹینڈر وہیکل آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشنز کو نمایاں طور پر مضبوط بنائے گا جس سے وفاقی دارالحکومتی علاقے اسلام آباد میں شہری، مضافاتی اور مشکل مختلف زمینی حالات اور آگ کے بھڑکنے سے متعلق صورتحال میں کارکردگی اور رسائی میں بہتری آئے گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہنگامی رسپانس کی رسپانس کی صلاحیت بہتر بنانے اسلام آباد سی ڈی اے
پڑھیں:
اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
اجلاس کے دوران وکلاء نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلاء کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کیلئے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلاء کی تقاریر کروانے کا الزام عائد کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔