Express News:
2025-11-03@11:52:44 GMT

پروفیسر اور طالبہ کا مکالمہ ‘چند مزید پہلو

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

بارہا یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کوئی عزیزہ یا کسی دوست کی بیٹی جب میڈیکل کالج میں داخل ہوتی ہے تو ماڈرن لباس میں ہوتی ہے، آج کل جین پہنے ہوتی ہے اور حجاب کو معیوب سمجھتی ہے، مگر تیسرے اور چوتھے سال وہ اپنے جسمانی اعضاء کو ڈھانپنا شروع کردیتی ہے اور پانچویں سال مکمّل حجاب میں نظر آتی ہے۔

طالبات سے اس کی وجہ پوچھیں تو وہ بتاتی ہیں کہ طبّی تعلیم کے مراحل طے کرتے ہوئے جب انسانی جسم کے اندر چلنے والی فیکٹریوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے اور جب ہم مختلف اعضاء کے اغراض ومقاصد اور فنکشنز کا مطالعہ کرتی ہیں تو یہ حقیقت بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ انسانی جسم کا ایسا پیچیدہ نظام اپنے آپ evolution) کے ذریعے) وجود میں نہیں آسکتا۔

یہ کسی بہت طاقتور ہستی کے حسنِ تخلیق کا کمال ہے۔ ایک ایسی عظیم اور حکیم ہستی جو فزکس، ریاضی، انجینئرنگ، بیالوجی وغیرہ کے تمام تر اصولوں کی نہ صرف ماہر ہے بلکہ خود خالق ہے۔ لہٰذا میڈیکل کے اسٹوڈنٹس جب انسانوں کے خالق کے اس حیرت انگیز تخلیقی کارنامے کا مشاہدہ کرتے ہیں تو وہ اُس عظیم الشّان ہستی کے قائل ہوکر مذہب کی جانب راغب ہوجاتے ہیں اور لڑکیاں بے پردگی ترک کرکے حجاب اختیار کرنے لگتی ہیں۔

خدا کا وجود اور مذہب صدیوں سے موضوعِ بحث رہا ہے۔ اس ضمن میں کوریا کی ایک معروف یُونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور ان کی ایک طالبہ کا مکالمہ یا مباحثہ شیئر کررہا ہوں جس کی تفصیل ایک پاکستانی طالبہ نے بھیجی ہے۔ پچاس سالہ پروفیسر اینڈریو بینٹ جنوبی کوریا کی انتہائی معتبر یونیورسٹی میں فلاسفی کے پروفیسر تھے جو اپنی ذہانت اور حاضر جوابی میں بہت مشہور تھے۔ کوئی بھی ان کے ساتھ بحث میں الجھنے کی جرات نہ کرتا ۔ پروفیسر اینڈریو کی کلاس میں ایک اٹھارہ سالہ طالبہ عائشہ بھی تھی جس نے دو سال پہلے اسلام قبول کیا تھا۔

عائشہ ایک خاموش طبع لڑکی تھی اور کلاس میں ہونے والے بحث مباحثوں میں کبھی حصّہ نہیں لیتی تھی۔پروفیسر اینڈریو سے سینگ پھنسانے سے تو بڑے بڑے باتونی اور تیزطرار اسٹوڈنٹ بھی گھبراتے تھے۔ مگر اُس روز کلاس نے ایک عجیب منظر دیکھا۔ ایک ایسا منظر جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔ پروفیسراینڈریو نے کلاس میں آتے ہی خدا اور مذہب کی مخالفت (جو پروفیسر صاحب کا پسندیدہ موضوع تھا) میں بولنا شروع کردیا۔ انھوں نے کلاس پر نظریں جماتے ہوئے بڑے زور دار انداز میں کہا کہ خدا کا تصوّر اور تمام مذاہب، یہ سب انسانوں کی اپنی ایجاد ہیں۔ اپنے خوف پر قابو پانے کے لیے انسانوں نے خدا کا تصوّر تخلیق کرلیا ہے۔

اپنے نظرّئیے کے حق میں بات کرتے ہوئے پروفیسر اینڈریو نے اسٹوڈنٹس سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ "اگر خدا موجود ہوتا تو دنیا میں اس قدر برائیاں کیوں ہوتیں اور انسان اس قدر تکلیفوں اور مصائب کا شکار کیوں ہوتے؟" اچانک حیرت انگیز طور پر کلاس سے ایک ہاتھ کھڑا ہوا اور اسٹوڈنٹس کو مزید حیرت اس بات پر ہوئی کہ وہ ہاتھ انتہائی خاموش رہنے والی لڑکی عائشہ کا تھا۔

عائشہ ایک ریزرو رہنے والی لڑکی تھی جو اسلام قبول کرنے کے بعد اب صرف قرآن اور اسلامک فلاسفی کے مطالعے میں مشغول رہتی تھی۔ اُس روز خدا کے وجود کا انکار کرتے ہوئے پروفیسر نے اپنا سوال دہرایا کہ "اگر کوئی خداموجود ہوتا تو دنیا میں اتنے دکھ اور مصائب کیوں ہوتے اور اگر خدا اتنا ہی انصاف پسند اور طاقتور ہوتا تو انسانوں کو مصائب کا شکار نہ ہونے دیتا اور دنیا سے جہالت، جرائم اور برائیوں کا خاتمہ کردیتا" سب کی توقع کے برعکس عائشہ نے ہاتھ کھڑا کیا تو پوری کلاس حیران ہو کر اس کی طرف دیکھنے لگی۔

پروفیسر نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا اور کہا "ہاں عائشہ بتاؤ کیا جواب ہے تمہارا" عائشہ نے کہا "سر! آپ کی بات کا جواب دینے سے پہلے کیا میں آپ سے ایک بات پوچھ سکتی ہوں؟" پروفیسر نے تکبّر اور خوداعتمادی سے گندھی ہوئی آواز میں کہا "ہاں ہاں ضرور پوچھو" اس پر عائشہ بولی "سر! کیا یہ درست ہے کہ ہم انسانوں کو کوئی بھی فعل اور عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے؟" پروفیسر نے کہا "ہاں بالکل ہمارے پاس reason and freedom (شعور اور آزادی) ہے اور ہم اسی شعور اور آزادی کے ساتھ کوئی بھی عمل کرنے میں بااختیار ہیں"۔ اب عائشہ نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا "سر! آپ نے بالکل درست فرمایا۔ اب یہ بھی بتادیں کہ اگر معاشرے میں پوری سمجھ، شعور اور آزادی کے ساتھ کوئی شخص جرم کرتا ہے، کسی کو قتل کردیتا ہے یا بہت بڑا فراڈ کرکے کسی کو نقصان پہنچاتا ہے تو کیا ہم اس جرم یا برائی کا ذمّے دار اُس شخص کو قراردیں گے یا وہاں کے لیگل سسٹم پر ذمّے داری ڈال دیں گے؟" پروفیسر نے بلاتوقّف جواب دیا "سسٹم ذمے دار نہیں ہوگا، جرم کرنے والا فرد ہی ذمے دار ہوگا۔ لیگل سسٹم تو ہمیں راہنمائی فراہم کرتا ہے۔

جرم کا ارتکاب تو ہم اپنی چوائس سے کرتے ہیں" اب عائشہ کے چہرے پر خوداعتمادی کی چمک مزید نکھر گئی۔ اس نے پراعتماد چہرے کے ساتھ کہا "سر! اگر معاشرے میں ہونے والے جرائم کی ذمّے داری ہم جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص پر ڈالتے ہیں اور سسٹم کو اس کا ذمّے دار قرار نہیں دیتے تو دنیا میں ہونے والی برائیوں کی ذمّے داری برائیوں کا ارتکاب کرنے والے افراد کے بجائے خدا پر کیوں ڈال دیتے ہیں؟ کیا اس کے ذمے دار برائیوں کا ارتکاب کرنے والے افراد نہیں ہیں؟ عائشہ کی بات سن کر کلاس میں مکمل خاموشی طاری ہوگئی۔

اسٹوڈنٹس اس مکالمے کو پوری توّجہ سے سننے کے لیے آگے کو جھک گئے اور پروفیسر اینڈریو کی خوداعتمادی پہلی بار تھوڑی سی ڈگمگاگئی۔ مگر اس نے اپنا اعتماد اور توانائی قائم رکھتے ہوئے ایک اور سوال داغ دیا۔ "مگر یہ کیسا خدا ہے جس نے دنیا کو اچھائیوں کے بجائے برائیوں (evils) سے بھر دیا ہے" عائشہ نے کہا "پروفیسر صاحب! ہم برائیوں کو نہ دیکھتے تو اچھائیوں سے لاعلم رہتے، ہمیں اچھائیوں کی اہمیّت کا اندازہ ہی برائیاں دیکھ کر ہوا ہے" یہ سن کر پروفیسر بولا "ٹھیک ہے مگر یہ وبائیں، طوفان، زلزلے اور آسمانی آفتیں جن سے ہزاروں انسان ہلاک ہوجاتے ہیں، یہ ہلاکتیں اور تباہ کاریاں تو انسانوں کی لائی ہوئی نہیں ہیں۔

اگر کوئی خدا ہوتا تو انسانوں کو ان ہلاکتوں اور مصائب میں کیوں مبتلا کرتا؟" اس پر عائشہ نے ایک لمحے کے لیے سانس درست کیا اور بولی "پروفیسر صاحب آپ جانتے ہوں گے کہ بہت سے ڈاکٹر مریضوں کے لیے ایسی دوائیاں تجویز کرتے ہیں جو بہت کڑوی ہوتی ہیں اور بعض اوقات ایسے انجکشن دیتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں" پروفیسر نے کہا "ہاں میں خود بہت کڑوی دوائیاں کھاتا رہا ہوں اور بہت ہی تکلیف دہ ٹیکے لگواتا رہا ہوں" عائشہ نے ہلکا سا مسکرا کر کہا "پروفیسر صاحب آپ تسلیم کریں گے کہ ڈاکٹر کڑوی دوائیاں اور تکلیف دہ ٹیکے اپنے مریضوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے نہیں دیتے بلکہ ان کے علاج اور صحت یابی کے لیے تجویز کرتے ہیں۔ یہ ابتلائیں، مصائب، اور صدمے ڈاکٹر کے تکلیف دہ ٹیکوں کی طرح انسانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں ہوتے۔ تکلیف انسان کو صبر اور حوصلہ سکھاتی ہے، دکھ انسانی شخصیّت کی نشوونما کرتے ہیں اور مصائب سے انسانوں کی تکمیل ہوتی ہے۔ کلاس کے چند اسٹوڈنٹس بے اختیار بول اٹھے very strong argument (بڑی مضبوط دلیل ہے) پروفیسر اینڈریو جیسا شخص بھی اپنی ایک طالبہ سے شکست مان لیتاہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پروفیسر صاحب پروفیسر نے انسانوں کو اور مصائب کا ارتکاب تکلیف دہ کلاس میں کرتے ہیں ہوتی ہے ہیں اور کے ساتھ ہوتا تو نے کہا ہے اور

پڑھیں:

بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا سیاسی اختلافات پر اظہارِ تشویش، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں خود فیصلے کرنے کا عندیہ

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی ایڈوائزری کونسل نے ملک میں جاری سیاسی اختلافات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں آئندہ ایک ہفتے میں جولائی نیشنل چارٹر اور مجوزہ آئینی اصلاحات پر اتفاق نہ کر سکیں، تو حکومت خودمختارانہ طور پر فیصلہ کرے گی۔

یہ اعلان پیر کے روز چیف ایڈوائزر کے دفتر (تیجگاؤں، ڈھاکا) میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قانونی مشیر پروفیسر آصف نذرل نے بتایا کہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان جلد اتفاقِ رائے نہ ہوا تو حکومت ’خود اپنا راستہ اختیار کرے گی۔‘

اجلاس میں دیگر مشیروں میں محمد فوزالکبیر خان، عادل الرحمان خان اور پریس سیکریٹری شفیع الحق عالم بھی شریک تھے۔

سیاسی پس منظر اور تنازعہ کی نوعیت

گزشتہ ہفتے نیشنل کنسینس کمیشن نے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی تھی، جس میں تجویز دی گئی تھی کہ آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے ایک خصوصی آرڈر جاری کیا جائے۔ اس کے مطابق، اگر ریفرنڈم کامیاب ہوتا ہے تو آئندہ پارلیمنٹ کو آئینی ترمیمی ادارہ کے طور پر تشکیل دیا جائے گا، جو 270 دن کے اندر اصلاحات مکمل کرے گی۔

تاہم ریفرنڈم کے انعقاد کے وقت پر سیاسی جماعتوں میں اختلاف ہے۔ بعض جماعتیں چاہتی ہیں کہ یہ ریفرنڈم عام انتخابات کے ساتھ کرایا جائے، جبکہ دیگر جماعتیں اسے انتخابات سے قبل منعقد کرنے کی حامی ہیں۔ یہی اختلافات عبوری حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔

پروفیسر آصف نذرل کا بیان

پروفیسر نذرول نے کہا ’ہم کوئی الٹی میٹم نہیں دے رہے، بلکہ مکالمے کی دعوت دے رہے ہیں۔ اگر سیاسی جماعتیں باہمی اتفاق پر نہیں پہنچتیں تو حکومت اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی۔‘

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت مزید مذاکرات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

’ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام جمہوری اور اینٹی فاشسٹ جماعتیں مل بیٹھ کر رہنمائی فراہم کریں۔ ان کے پاس تعاون اور مفاہمت کی طویل تاریخ ہے۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک بڑی جماعت کا کہنا ہے کہ کمیشن کی سفارشات پہلے سے طے شدہ نکات سے مختلف ہیں، تو پروفیسر نذرل نے براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا ’ہم امید کرتے ہیں کہ جماعتیں خود اپنے اختلافات حل کریں گی۔ اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا۔‘

انتخابات کے شیڈول کی تصدیق

ایڈوائزری کونسل نے اس بات کی بھی ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ قومی انتخابات فروری 2026 کے اوائل میں منعقد کیے جائیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، اگر فریقین کے درمیان آئندہ چند دنوں میں اتفاق نہ ہوا تو عبوری حکومت کا یکطرفہ اقدام ملک میں ایک نئے سیاسی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال لانچ ہونے کا امکان
  • بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا سیاسی اختلافات پر اظہارِ تشویش، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں خود فیصلے کرنے کا عندیہ
  • چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • نئی ٹی وی سیریز ’رابن ہڈ‘ : تاریخی حقیقت اور ذاتی پہلو کے امتزاج کے ساتھ پیش
  • فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • چھٹی جماعت کی طالبہ، ٹیچر رویے سےعاجز ،چوتھی منزل سے کودگئی
  • میں گاندھی کو صرف سنتا یا پڑھتا نہیں بلکہ گاندھی میں جیتا ہوں، پروفیسر مظہر آصف
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • پاکستانی وزرا کے بیانات صورتحال بگاڑ رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم