وادی نیلم، گیس بھرنے سے فیکٹری مزدوربے ہوش، معجزانہ طور پر بچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وادی نیلم (نیوزڈیسک) نواحی علاقہ لوات تھانہ کی حدود میں فیکٹری میں کچھ مزدور بوجہ گیس سلنڈر کے جلائے جانے اور جنریٹر کے چلنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 نے موقع پر پہنچ کر ایس ایچ او تھانہ پولیس لوات معہ نفری مزدوروں کو اپنی گاڑی میں ڈال کر DHQ ہسپتال آٹھمقام بروقت پہنچانے میں کامیاب بے ہوش مزدوروں کو فورا ہسپتال پہنچائے جانے کی وجہ سے بروقت طبی امداد دی گئی۔
مزدوروں میں زین ولد عارف شاہ جھاگ۔ نوید ولد نعمت شاہ۔عور سیداں، شفاقت شاہ ولدنسیم شاہ ساکنہ جھاگ عور سیداں شامل تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہادارت: مقبول ملک، کشور مصطفیٰ
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے آج جمعرات 18 ستمبر کو خبردار کیا کہ غزہ پٹی کے شمالی حصے میں اسرائیل کی زمینی فوجی کارروائی نے پہلے ہی سے دباؤ میں آئے ہوئے ہسپتالوں کو ’’تباہی کے دہانے‘‘ پر پہنچا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے ’’ان غیر انسانی حالات کو ختم کرنے‘‘ کا مطالبہ کیا ہے۔(جاری ہے)
ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے ایکس پر لکھا، ’’شمالی غزہ میں فوجی مداخلت اور انخلا کے احکامات مزید لوگوں کو بے گھر کر رہے ہیں، جس سے صدمے سے دوچار خاندان ایک ایسے چھوٹے سے علاقے میں جانے پر مجبور ہو رہے ہیں، جو انسانی وقار کے لائق نہیں۔‘‘
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا، ’’پہلے ہی سے دباؤ میں آئے ہوئے ہسپتال تباہی کے دہانے پر ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں، رسائی کو روک رہی ہیں اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے زندگی بچانے والی امداد پہنچائے جانے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔‘‘