منشیات فروشوں کیساتھ رابطے کا الزام، سندھ پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر معطل
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ پولیس میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی جی سندھ آفس کے مطابق منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے ساتھ رابطے رکھنے کے الزام میں سندھ پولیس میں پہلی لیڈی سب انسپکٹر اور سی آئی اے انچارج بینظیر جمالی کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بینظیر جمالی پر منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلقات کا الزام ہے، یہ محکمہ جاتی کارروائی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔
منشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری نے الزام میں 50 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع ہوگئی۔
آئی جی سندھ آفس سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بینظیر جمالی کو معطلی کے دوران تنخواہ و الاؤنس قواعد کے مطابق دیے جائیں گے اور انہیں فوری طور پر بی کمپنی پی ایچ کیو گارڈن کراچی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر جمالی سندھ میں پہلی خاتون سب انسپکٹر ہیں جنہیں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کے ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں سے روابط کے الزامات پر متعدد افسران کو پہلے بھی معطل کر کے بی کمپنی بھیجا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منشیات فروشوں بینظیر جمالی سندھ پولیس کے مطابق
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جیکب ہال اور رؤف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی۔