اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ، نوازشریف اور مریم نواز کے ہمراہ بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس 10 سے 11 اپریل تک ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میزبان صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے ۔

پاکستان میں ٹریکٹر سازی کیلئے تعاون اور یوکرائن روس تنازع سمیت امن و سلامتی پر بھی بات ہو گی ۔ دو روزہ دورے میں نوازشریف بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف کو بیلاروس کے صدر نے دعوت دی تھی۔

نوازشریف کے دورہ بیلاروس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ساتھ ہیں ۔ شریف برادران بیلاروس کے بعد برطانیہ کا دورہ کریں گے ۔ شہبازشریف دورہ برطانیہ کےبعد وطن واپس آ جائیں گے ۔ تاہم نوازشریف لندن میں کچھ دن قیام کریں گے۔
ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے، شیخ رشید

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے شریف اور

پڑھیں:

وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟

---فائل فوٹو

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،  وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔

صدر، وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس دوران ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وزیراعظم نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اور تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک دی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید ادا کی۔

متعلقہ مضامین

  • ریسٹورنٹس اور شادی ہالز والے ہو جائیں تیار، بڑا فیصلہ کر لیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے صدر مملکت کو فون
  • آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی
  • وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟
  • صدر وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • قوم شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کو آج یاد رکھے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ