وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس 10 سے 11 اپریل تک ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میزبان صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے ۔
پاکستان میں ٹریکٹر سازی کیلئے تعاون اور یوکرائن روس تنازع سمیت امن و سلامتی پر بھی بات ہو گی ۔ دو روزہ دورے میں نوازشریف بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف کو بیلاروس کے صدر نے دعوت دی تھی۔
ڈمپرز حادثات: گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر داخلہ سندھ
نوازشریف کے دورہ بیلاروس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ساتھ ہیں ۔ شریف برادران بیلاروس کے بعد برطانیہ کا دورہ کریں گے ۔ شہبازشریف دورہ برطانیہ کےبعد وطن واپس آ جائیں گے ۔ تاہم نوازشریف لندن میں کچھ دن قیام کریں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا ہے اور اب وہ برطانیہ کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Ansa Awais Content Writer