کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف کی منظوری دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
امیر اور بے وفا شخص کو ترجیح دوں گی، کومل میر
کراچی:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے ایک حالیہ انٹرویو میں دلچسپ اور حیران کن بیانات دیے ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے کومل میر سے سوال کیا کہ وہ پیسہ پسند کریں گی یا پیار؟ جس پر اداکارہ نے پیار کے مقابلے میں پیسے کو ترجیح دی۔
میزبان نے اگلا سوال کیا کہ اگر انہیں "وفادار مگر غریب شخص" اور "بے وفا مگر امیر شخص" میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ کیا کریں گی؟
کومل میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کوئی وفادار نہیں ہوتا، اس لیے میں بے وفا اور امیر شخص کو ہی منتخب کروں گی۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل نے ایمانداری سے جواب دیا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب امیر شخص دھوکا دے گا تو یہی انٹرویو دکھایا جائے گا۔