اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں، منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پرمنشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، اسلام آباد پولیس کی تازہ کارروائی میں درجنوں ملزمان گرفتار جبکہ منشیات فروشوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
ڈی آئی جی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں،آپریشن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آپریشنز، سینیئر افسران، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی اور لیڈیز پولیس افسران حصہ لے رہی ہیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف تازہ آپریشن تھانہ کھنہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں، دوران آپریشن گھروں، دوکانوں، سرائے، ہو ٹلزاور مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے۔
منشیات فروشوں اورمنشیات سپلائی کرنے والے درجنوں بڑے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرزکے خلاف کارروائیاں عمل میں لارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس 1446 منشیات فروش گرفتار کرکے 344 کلو چرس اور 11920 لیٹر شراب برآمد کی، اسلام آباد پولیس
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نوجوانوں کی رگوں میں منشیات کا زہراتارنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک شہر بنانے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی جی اسلام آباد اسلام آباد پولیس ٹھکانے مسمار سید علی ناصر رضوی کارروائی گرفتاریاں منشیات فروش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی جی اسلام ا باد اسلام ا باد پولیس ٹھکانے مسمار سید علی ناصر رضوی کارروائی گرفتاریاں منشیات فروش اسلام ا باد پولیس منشیات فروشوں کے ٹھکانے مسمار اسلام آباد جی اسلام کے خلاف
پڑھیں:
لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔