اس منصوبے پر 67 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزارروپے کی لاگت آئے گی یہ آزاد کشمیر میں پہلا پارکنگ پلازہ ہے جو 75 ہزار سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔ پارکنگ پلازہ چار منزلہ ہے جس کی تعمیرات تین سال کے اندر ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔  صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور میں 210 گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تعمیر ہونے والا آزاد کشمیر میں پہلے پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے پر 67 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزارروپے کی لاگت آئے گی یہ آزاد کشمیر میں پہلا پارکنگ پلازہ ہے جو 75 ہزار سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔ پارکنگ پلازہ چار منزلہ ہے جس کی تعمیرات تین سال کے اندر ہو گی۔ اس میں 210 گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے جس میں ٹکٹنگ آفس،باتھ رومز اور سی سی ٹی وی نگرانی رومز ہوں گے جبکہ اس پلازہ میں مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظر مزید فلور بڑھانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر پی پی ایچ و ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات راجہ محمود ممتاز راٹھور، ایس ای بلڈنگ ڈویژن طاہر محمود بٹ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم اقبال اور ایکسیئن بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اس پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بدھ کے روز میرپور ڈی سی گارڈن میں آزاد کشمیر کے پہلے پارکنگ پلازہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، چیئرمین ضلع راجہ نوید اختر گوگا، میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد اور دیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پارکنگ پلازہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے، بھارت ظلم و بربریت فوری بند کردے، پاکستان سنی تحریک اسلام و ملک دشمنوں اور مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، فلسطین اور بھارت میں مسلم نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کھلی دہشتگردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں بھارت کا ظالمانہ و غاصبانہ اور انسانیت دشمن دہشتگردانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں کا دور گذر گیا بھارت کو ہر سطح پر شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، اقلیتیں غیر محفوظ اور بھارتی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، اقلیتوں کی نسل کشی معمول بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی، پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، اقوام متحدہ میں قرارداد صرف بھارتی قبضے کا بہانا تھا جو 78 سال پہلے ہی اپنا مقصد پورا کرچکی ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سورج انشا اللہ جلد طلوع ہونیوالا ہے، ظلم و جبر کرنیوالے اللہ کے عذاب سے کسی طور بھی نہیں بچ سکیں گے، مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے فی الفور اور بلاتفریق اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری
  • آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی انقلاب، 100 آئی ٹی سیٹ اپس کی تکمیل
  • پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • دہشتگردی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ، اسپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بیرسٹر دانیال
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم