اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا تمسخر اڑاتے ہوئے انتہائی غلط فیصلہ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا تمسخر اڑاتے ہوئے انتہائی غلط فیصلہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:تحریک انصاف کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے جب میں نے پوچھا کون ہے وہ؟ تو بتایا عثمان بزدار ۔
اسد عمر نے کہا کہ پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا اس لیے دوبارہ پوچھنے پر بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف؛ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
لاہور:ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جو قانون کے منافی اور حقائق کا جائزہ لیے بغیر جاری کیا گیا۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سیشن کورٹ کا دیا گیا مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ دیتے ہوئے سلمان شہباز کو ریلیف دے دیا۔