سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی عازمین کو حج کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی عازمین حج کو حج کی اجازت دے دی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعودسے رابطہ
پاکستانی عازمین حج کے لئے حج کوٹہ میں اضافہ کی خصوصی درخواست کی
یہ درخواست ان شہریوں کے لئے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گذر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لئے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا
پاکستان کی خصوصی درخواست سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لئے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی
یہ اقدام دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی عوام کے لئے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے
اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025ءکی سعادت حاصل کر سکیں گے
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے
لاہور‘ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات آج سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ریلوے سٹیشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔