اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)مال روڈ پر جماعت اسلامی کی طرف سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، غزہ مارچ امیر جماعت اسلامی کی کال پر رکھا گیا۔ مارچ کا مقصد غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے، غزہ مارچ میں قافلوں کی صورت میں شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے، نیتن یاہو سن لو ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، اسرائیل کو طاقت امریکا سے ملی ہوئی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمران، اپوزیشن والے امریکا کی مذمت کیوں نہیں کر رہے، سب لائن لگا کر کھڑے ہیں کہ ٹرمپ آشیرباد دے، حکمرانوں اور نام نہاد لیڈرو تم انجمن غلامان امریکا بنے ہوئے ہو۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کی تاریخ ہے یہ انبیا کے قاتل ہیں، حکمرانو ہوش کے ناخن لو،زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھو، اسرائیل کو واضح پیغام دو۔انہوں نے کہا کہ پرسوں شاہراہ فیصل کراچی میں بڑا غزہ مارچ ہوگا، کون تھے وہ غدار صحافی جو اسرائیل گئے تھے، اسرائیل جانے والے صحافیوں کو بے نقاب کیا جائے، کبھی اسرائیل کے حق میں بولنے کا سوچنا بھی ناں، اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، ایک ہی ریاست فلسطین کی ریاست ہے، مسجد اقصی ہمارا عقیدہ اور روح ہے، غزہ کے شہریوں کا پانی بند اور اوپر سے بمباری ہو رہی ہے، کہاں ہیں انسانی حقوق کے چیمپئن؟۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دیں گے، تاجر برادری سے مشاورت کریں گے، ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم دہشت گرد امریکا، اسرائیل کے ساتھ نہیں، ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصر، اردن، سعودی عرب سے کہنا چاہتا ہوں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، پوری دنیا میں ہر پیدا ہونے والا مسلمان بچہ حماس بنے گا، حماس ظلم کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے، حماس کو تسلیم کیا جائے اور اس کا پاکستان میں دفتر کھولا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غداروں پر بھی نظر رکھنا ہوگی، چچا، بھتیجی مل کر بھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکتے، پرسوں شاہراہ فیصل پر انسانوں کا سمندر ہوگا۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں 14 اور شہر اقتدار اسلام آباد میں 20 اپریل کو غزہ مارچ کی کال دی گئی ہے، مارچ میں خواتین، بچوں سمیت ہر عمر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے حق میں بولنے امیر جماعت اسلامی کے ساتھ
پڑھیں:
“کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل غزہ بالخصوص معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات 18کو صبح 10بجے شاہراہ قائدین پر ہونے والے “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اسکولوں میں بڑے پیمانے پر رابطے کیے جارہے ہیں، مارچ میں شہر بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے اسکولوں کے پرنسپلز اور منتظمین کو “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کے حوالے سے خطوط بھی ارسال کیے گئے ہیں، غزہ چلڈرن مارچ کی تیاریوں و انتظامات کے لیے اور مارچ کو بھر پور اور کامیاب بنانے کے لیے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں پیر کے روز “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کے حوالے سے ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مارچ کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، متعدد فیصلے اور اقدامات طے کیے گئے اور ذمہ داران کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ مارچ میں اسکول کے بچے پوسٹر سازی ، تقاریر اور پریزینٹیشنز کے ذریعے بھی اپنی آواز قومی و بین الاقوامی میڈیا پر اُجاگر کریں گے۔
دریں اثناءمنعم ظفر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 23ماہ سے غزہ لہو میں نہا رہا ہے، 65ہزار سے زائد فلسطینی شہید، 22ہزار سے زائد معصوم بچے شہید، مساجد، اسپتال، اسکول، پناہ گزین کیمپ ، سب پر حملے ، عورتیں ، بوڑھے اور بچے ظلم کا نشانہ، امریکہ اور اسرائیل کی درندگی نے غزہ کو قبرستان بنا دیا ہے۔
، غزہ بھوک سے تڑپ رہا ہے، 10لاکھ سے زائد افراد خوراک سے محروم، 5لاکھ سے زائد قحط کے شکنجے میں، سیکڑوں بچے بھوک اور بیماری سے شہید، غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، ضروری ہے کہ اپنی آواز کو فلسطین کے مظلوم بچوں کی آواز بنا یا جائے، غزہ کے لیے نکلا جائے کیونکہ معصوم بچوں کے لہو کا قرض ہم سب پر فرض ہے ۔