ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کا ویر پہاڑیا اسٹائل ون لیگ ڈانس؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
مڈوک فلمز کی 20 ویں سالگرہ اور باکس آفس کامیابیوں کی تقریب میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کا وائرل ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے دوستوں کی اس جوڑی نے ویر پہاڑیا کے مشہور ’’ون لیگ ڈانس‘‘ کو اپنے انوکھے انداز میں پیش کیا۔
تقریب کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو ڈانس فلور پر ویر پہاڑیا کے اسٹائل کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ورون نے سدھارتھ کو گرمجوشی سے گلے لگایا، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یاد رہے کہ ویر پہاڑیا کو حال ہی میں فلم ’اسکائی فورس‘ کے گانے میں ان کے غیر روایتی ڈانس مووز پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم ویر نے تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں ٹرولنگ سے محبت کرتا ہوں۔ بیس دن پہلے مجھے کون جانتا تھا؟ اب اگر میں لنگڑاتا ہوا چلوں تو بھی لوگ مجھے پہچان لیں گے۔‘‘
’اسکائی فورس‘ 1965 کی ہند و پاک فضائی جنگ پر مبنی ہے، ویر پہاڑیا کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی۔ مڈوک فلمز کے بینر تلے بنی اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کی بلکہ ویر کو بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
ورون اور سدھارتھ کی یہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر مداح پھر سے ان کے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے دنوں کو یاد کرنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو کو ’’بہترین دوستی کی علامت‘‘ قرار دیتے ہوئے دونوں اداکاروں کی تعریف کی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شاہ رُخ اور پریتی کیساتھ ڈانس پرفارمنس، ہمایوں سعید نے یادگار قصہ سُنا دیا
پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے ماضی میں بھارتی اسٹار شاہ رُخ خان اور پریٹی زنٹا کیساتھ ڈانس پرفارمنس کا دلچسپ قصہ سُنا دیا۔
نجی ٹی وی پر ایک پوڈکاسٹ میں ہمایوں سعید نے 2005 کے زی سنیما ایوارڈز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے وہ ریما، عدنان صدیقی سمیت دیگر فنکار لندن میں منعقد ایوارڈ شو میں مدعو تھے جب ان کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
ہمایوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ اداکار فخر نے کہا کہ اگر تمہیں شاہ رُخ اسٹیج پر بلا کر ساتھ ڈانس کرنے کا کہے تو کیسا محسوس کروگے، جس پر انہوں نے فخر کی بات کو ہنس کر ٹال دیا اور جہاز کا سفر ختم ہونے تک انہیں علم نہیں تھا کہ انہیں شاہ رُخ کیساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہے۔
تاہم جیسے ہی وہ ائیرپورٹ پر پہنچے تو انہیں دیگر فنکاروں کیساتھ بس میں بھیجنے کے بجائے دوسری بس میں بیٹھنے کا کہا گیا جس پر انہوں نے پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں ری ہرسل کیلئے جانا ہے کیونکہ اگلے دن ایوارڈ شو میں ان کی شاہ رُخ اور پریتی زنٹا کیساتھ ڈانس پرفارمنس ہے جس پر وہ حیران رہ گئے کیونکہ فخر کی مزاق میں کہی بات سچ ثابت ہوگئی تھی۔
شاہ رُخ خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ ’وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے بہت اچھے سے جانتے ہو اور مجھے ڈانس اسٹیپس کرنے میں بھی مدد کی‘۔ ہمایوں نے بتایا کہ 2005 کے اس ایوارڈ شو میں بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کی مشترکہ پرفارمنس کو وہاں موجود 50 سے 60 ہزار لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر سراہا۔
یاد رہے کہ ماضی کے اس ایوارڈ شو میں شاہ رُخ، پریتی زنٹا، ریما اور ہمایوں سعید نے مل کر ایک یادگار ڈانس پرفارمنس دی تھی جس کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔