ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے بے گناہ شہریوں پر جارحیت کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے امت مسلمہ اور عالمی طاقتیں اقوام متحدہ، او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملتان سمیت ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مساجد و مدارس میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس سلسلے میں جے یو آئی ملتان سٹی وصدر کے زیراہتمام مدرسہ جلال باقری نزد باغ لانگے خان مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جے یو آئی سٹی امیر قاری یسین، جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید سمیت قاری یوسف مدنی، ملک منظور احمد کارلو، ملک جاوید احمد کالرو، عثمان علی، قاری مختیار، مفتی سیف اللہ، مولانا عبداللہ خادم، مولانا خلیل الرحمن نے کی۔
اس موقع پر جے یو آئی کے رہنماوں نور خان ہانس، قاری یسین، حافظ عمر شیخ، رانا محمد سعید، قاری یوسف مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے بے گناہ شہریوں پر جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، امت مسلمہ اور عالمی طاقتیں اقوام متحدہ، او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قبلہ اول بیت المقدس، مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے یکجا ہو جائیں، اسرائیل کی نہتے بے گناہ مرد و خواتین بچوں اور جوانوں پر بمباری کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، آج وقت آن پہنچا ہے کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے، جے یو آئی مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظلوم فلسطینیوں کی جے یو آئی
پڑھیں:
پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز: علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور بین المسالک اتحاد کو امن کی بنیاد قرار دیا، جبکہ اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور تعلیمی میدان میں بہتری کو پائیدار امن کیلئے کلیدی عنصر قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
مجلس علماء اہلبیت پاراچنار کے زیراہتمام “ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن و امان کیسے قائم کیا جائے؟” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ اس بامقصد اور فکری نشست میں ضلع کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں علماء کرام، اساتذہ، ڈاکٹرز، سماجی کارکنان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل تھے۔ سیمینار کا مقصد علاقے میں جاری امن کی کاوشوں کا جائزہ لینا اور مستقبل میں دیرپا اور مستحکم امن کی بنیاد رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم میں موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور بین المسالک اتحاد کو امن کی بنیاد قرار دیا، جبکہ اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور تعلیمی میدان میں بہتری کو پائیدار امن کے لیے کلیدی عنصر قرار دیا۔ مزید احوال اس رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial