بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے ،وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں
تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے ۔عوام کو ریلیف دینے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے ۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے ، بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہا ہے ۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ جن تجاویز پر عمل درآمد نہ ہو سکا اس کی وجوہات متعلقہ شعبے کو بتا دی جائیں گی، بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقین کو بتا دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ہو سکتا ہے ۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا، یکم جولائی کے بعد بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، مقصد بجٹ پر عمل درآمد کے لیے زیادہ وقت دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پْرامید ہیں کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے تمام اہداف پورے کر لیے ہیں، مانتے ہیں کہ کچھ اہداف پورے کرنے میں کچھ تاخیر ہوئی لیکن ان کو پورا کیا گیا۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے ، تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے ، ٹیکس پالیسی شعبہ اس کیلنڈر سال میں وزارتِ خزانہ کے ماتحت کام شروع کر دے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے ایسا فارم ترتیب دے رہے ہیں جو ہر فرد خود بھر سکے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے کہا نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
چیلوں اور کوؤں کے کتنے گھونسلے ہٹائے گئے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
مریم اورنگزیب—فائل فوٹوسینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرندوں کے گھونسلوں کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایریئل سرویلنس اسکواڈ کے ذریعے ہوائی نگرانی اور ریکارڈنگ کا عمل جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام غیر محفوظ گھونسلوں کی لوکیشنز ڈیجیٹل نقشوں پر محفوظ کی جارہی ہیں۔ فضائی حادثات کے خدشات نمایاں ہوئے تو فوری گھونسلوں کی صفائی کاآپریشن شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعملپنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا ہے کہ محکمۂ ماحولیات ہوائی اڈوں اور حساس علاقوں میں پرندوں کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 چیلوں اور 30 کوؤں کے گھونسلے مکمل طور پر ہٹا کر علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔