WE News:
2025-07-29@15:44:48 GMT

اسلام آباد میں شاندار ایڈوانچر پارک کی تعمیر کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT

اسلام آباد میں شاندار ایڈوانچر پارک کی تعمیر کا امکان

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد میں ایک ایڈونچر سٹی پارک کی تعمیر پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد شہر کے سب سے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک بنانا ہے۔

اس اقدام کے حوالے سے  گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کی زیر صدارت اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر بلوچستان کے کون سے سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکتی ہے؟

 اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ممبر ماحولیات اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

ملاقات میں اسلام آباد میں ایک مناسب جگہ پر ایڈونچر سٹی پارک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا جو مستقبل میں اسلام آباد کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہوگا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سیاحت کو فروغ دینا سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ایڈونچر سٹی میں واک ویز کی تعمیر، سائیکلنگ ٹریک اور جامع ماحولیاتی اور تفریحی انفراسٹرکچر کو مربوط کرنا شامل ہوگا۔ اجلاس میں دارالحکومت میں سیاحت سے متعلق منصوبوں کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عید کی چھٹیوں میں خیبر پختونخوا کے من پسند سیاحتی مقامات کیا ہیں؟

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ خوبصورتی اور سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے پارکوں کی خوبصورتی میں ماحول دوست درخت لگانے کے ذریعے مزید اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈونچر سٹی پراجیکٹ کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ سیاحت کے عالمی معیار کے ساتھ ساتھ دیگر فیکلٹیز کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کی ایڈونچر سٹی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جس میں قومی اور بین الاقوامی فوڈ چینز، ثقافتی اور سماجی خدمات کے علاوہ سیاحت سے متعلق منصوبے ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔

رندھاوا نے کہا کہ ایڈونچر سٹی پارک کے لیے مالی اور آپریشنل قابل عمل ماڈل اپنائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ماحولیاتی استحکام کے لیے ایڈونچر سٹی کے ساتھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ منصوبہ جدید ترین تفریحی سہولیات سے آراستہ ہو گا تاکہ اسلام آباد کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر بلند کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ایڈونچرپارک سی ڈی اے سیاحت کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ایڈونچرپارک سی ڈی اے سیاحت سیاحتی مقامات اسلام آباد نے کہا کہ سی ڈی اے کے لیے

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان

کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر آئندہ تین روز بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات اور صبح کے دوران بوندا باندی جبکہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ‏صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ٹنڈواللہ یار، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، تھرپارکر، مٹھی، ٹھٹھہ اور بدین کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث گڈو اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آبادمیں ڈپلومیٹک انکلیو سپورٹس کمپلیکس اور شاپنگ مال بنانے کا اصولی فیصلہ
  • خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے فیس مقرر، ’اگلے سال ویزہ لگوا کر جانا پڑے گا‘
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
  • ناران‘ کاغان سمیت خیبر پی کے کے سیاحتی مقامات پر انٹری فیس نافذ
  • خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار
  •  خیبرپختونخوا : مشہور سیاحتی مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار
  • خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کیلئے انٹری فیس لازم قرار
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • اسلام آباد کی ترقی ،چیرمین سی ڈی محمد علی رندھاوا کی قیادت میں شاندار کارکردگی
  • کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان