ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی جب کہ دیگر 10 مقدمات میں  کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ  نے کی، جس میں وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔

علاوہ ازیں میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی،  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بابر اعوان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر عدالت میں پہنچے، جہاں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج  مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔  3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ  جب کہ  10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔

10 تھانوں کی پولیس 10 کیسز کے چالان ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تاحال پیش کرنے میں ناکام رہی، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ جن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مقدمات میں عدالت میں کے چالان مئی کے

پڑھیں:

26 نومبر توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی کارکنوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

— فائل فوٹو 

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی کارکنوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے 3 کارکنوں پر 25 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اس حوالے سے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ کے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کیخلاف فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر
  • آڈیولیک کیس، علی امین گنڈاپور کیخلاف فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر
  • احتساب عدالت کی سزا کیخلاف اپیل، پی ٹی آئی بانی و اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر
  • علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر، وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • آڈیو لیکس کیس ، علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیکس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیکس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • 26 نومبر توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی کارکنوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • 26 نومبر احتجاج کے نامزد ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • 26 نومبر احتجاج؛ نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر